بھاری بھرکم متھیرا کو”کیٹ واک” مہنگی پڑ گئی
کیا یہ کسی مویشی منڈی کی واک ہے؟

کراچی(شوبز ڈیسک)متھیرا کو کیٹ واک مہنگی پڑ گئی،بھاری بھرکم جسامت کیساتھ کیٹ واک کو سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔اپنی بولڈ شخصیت اور صاف گوئی کے باعث میڈیا انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھنے والی میزبان متھیرا کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔متھیرا حال ہی میں ایک فیشن شو کے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں جہاں ان کی واک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
فیشن شو میں متھیرا نے سلک کا مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جو شادیوں کے سیزن کے مطابق تیار کیا گیا تھا۔ چونکہ وہ پروفیشنل ماڈل نہیں ہیں اس لیے ان کی ریمپ واک میں یہ واضح نظر آیا، جس کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے ان پر تنقید شروع کردی۔
سوشل میڈیا پر متھیرا کی ریمپ واک سے متعلق ملا جلا مگر زیادہ تر منفی ردِعمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ وہ پہلے بہت خوبصورت لگتی تھیں،اتنا وزن کیوں بڑھا لیا؟،دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ تو گھوڑا اور مویشی منڈی شو لگ رہا ہے۔ ایک اور نے کہا کہ یہ تو بالکل ملازمہ جیسی لگ رہی ہیں۔



