مٹھی:تاجربرادری کی جانب پوزیشن ہولڈر طلباء کے اعزازمیں تقریب

مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) مٹھی میں مٹھی شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات دینے کی تقریب ڈائمنڈ ہوٹل میں مٹھی ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر شام سندر ہیمانانی کی طرف سے منعقد ہوئی۔ پی پی پی کے ڈویژنل صدر ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، سشیل کمار ملانی، پرتاپ شیوانی، اسسٹنٹ کمشنر مٹھی ڈاکٹر عمیر اشرف، پروفیسر بھوانی سونی، ماما وشن تھری، شام سندر ہیمانانی، سکول ہیڈ ماسٹرز اور تاجروں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مہیش ملانی نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد ہونا چاہیے، کیونکہ اس سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوگی اور طلبہ میں محنت کا جذبہ پیدا ہوگا۔ محنت میں عظمت ہے جب طلباء محنت نہیں کرتے۔
اس موقع پر دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کا مقصد ذہین بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ آخر میں شام سندر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔



