اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا مختلف مسافر بس اسٹینڈز کا دورہ

وزیرآباد(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا مختلف مسافر بس اسٹینڈز کا دورہ،گاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا.
صفائی ستھرائی کے بہتر سے بہترین بنانے کے معاملات کے لیے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور رابطہ سڑکوں کا جائزہ لیا وہ نواحی علاقہ منظور آباد میں وزٹ کے لیے گئے اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذمہ داران کو صفائی کے احکامات جاری کیے.
اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے مریم نواز ہیلتھ سینٹر منظور آباد میں عملہ کی حاضری،صفائی کے انتظامات اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا.انہوں نے زیر تعمیر سیالکوٹ روڈ پر میٹیریل کی کوالٹی اور جاری کام کو چیک کیا اور کام کو مزید تیزی کے ساتھ نپٹانے کے لیے ہدایات جاری کیں اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے سیلاب ریلیف چیک ڈسٹریبیوشن کاؤنٹرز کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری عمل کا جائزہ لیامستحقین میں چیکس کی تقسیم مجموعی طور پر تسلی بخش پائی گئی، تمام کاؤنٹرز مؤثر انداز میں کام کر رہے تھے جبکہ عملہ شہریوں کی بھرپور رہنمائی اور سہولت فراہم کر رہا ہے۔ہر کاؤنٹر پر ویریفکیشن، اجرا اور رہنمائی کا عمل منظم اور شفاف نظر آیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر مستحق فرد تک امدادی چیک بغیر کسی دشواری اور تاخیر کے پہنچے۔



