سرگودھا:نجی میڈیکل کالج کا کانووکیشن

مختصر عرصے میں کالج نے اپنی کارکردگی پر ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا،ڈاکٹر محمد اسلم

سرگودھا(جانو ڈاٹ پی کے)نجی میڈیکل کالج کے کانووکیشن میں ہونہار طلبہ اور طالبات میں کو ان کی شاندار تعلیمی کارکردگی پر ڈگریوں اور گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔

تقریب میں معزز مہمانوں، فیکلٹی ممبران، والدین اور کامیاب گریجویٹس نے شرکت کی۔ سرگودھا نجی کالج میں منعقد ہونے والی تقریب تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی کنٹرولرہو ایچ ایس لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد عباس تھے۔

میڈیکل کالج کے چیئرمین بورڈ اف ڈائریکٹر ڈاکٹر اسلم رائے،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم ۔پرنسپل رائے میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر شاہد مسعود نے تقریب میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے اسناد کی تصدیق اور فارغ ہونے والے طلبہ اور طالبات سے حلف لیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد عباس نے اپنے خطاب میں فارغ التحصیل طلبہ کو دکھی انسانیت کی خدمت اور بہترین پیشہ ورانہ رویہ اپنانے کی تلقین کی۔کانووکیش کا انعقاد تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے حامل طلبہ اور طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے کیا گیا تھا۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ یہ میڈیکل کالج طبی تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جہاں نہ صرف بہترین تدریسی اور کلینیکل تربیت فراہم کی جاتی ہے بلکہ ان اداروں میں مستقبل کے نوجوان میڈیکل پریکٹیشنرز کی اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

چیئرمین بورڈ اف ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اسلم رائے نے کہا کہ مختصر عرصے میں کالج نے اپنی کارکردگی پر ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے اور یہ مشن جاری اور ساری رہے گا انہوں نے طلبہ اور طالبات سے کہا کہ وہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کریں تاکہ جس کا اخرت میں بھی فائدہ ہوگا اس موقع پر پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر زاہد مسعود نے بھی خطاب کیا اخر میں ہونہار طلبہ اور طالبات میں میڈل شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button