بدین،گیس پائپ لائنوں میں پانی بھرنے سے گیس غائب،شہری پریشان،لکڑیاں جلانےپر مجبور ہوگئے

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ کام ۔پی کے)بدین شہر میں پریس کلب روڈ، کچھی محلہ مزدور کالونی میں زیر زمین گیس لائین پائپوں میں پانی بھر جانے کے باعث گھروں میں گیس کی سپلائی متاثر ہوگئی۔

ان علاقوں کے رہائشیوں رجب راہمون، بادل سمون اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ گیس لائنوں میں پانی بھر جانے سے گیس کی فراہمی بند ہے جس کے باعث لوگ لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہیں.

انہوں نے کہا کہ گیس کمپنی کو بارہا شکایات دی گئی ہیں مگر سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران اور عملے نے اس حوالے سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام اور ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ علاقوں کی لائنوں کی مرمت کر کے گیس کی فراہمی بحال کی جائے اور شہریوں کی بے چینی ختم کی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button