پیپلز پارٹی ڈیپلو کا اجلاس،یوم تاسیس میں بھرپور شرکت کا اعلان،کسان کارڈ پر بریفنگ

مٹھی(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ ڈیپلو کا اجلاس تحصیل صدر سمیر تھارانی کی زیر صدارت تھارانی ہاؤس ڈیپلو میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام عہدیداران نے اپنا تعارف کرایا۔ سمیر تھارانی نے تمام عہدیداران کو لنگی کا تحفہ پیش کیا اور تمام عہدیداران کو مبارکباد دی۔تقریب میں مٹھی میں ہونے والے پارٹی کے58ویں یوم تاسیس کے پروگرام میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔خواہشمند یوسی عہدیداروں کے فارم بھرے گئے اور فیصلہ کیا گیا کہ جو بھی یوسی پوسٹ میں دلچسپی رکھتا ہے وہ فارم بھر کر22تاریخ تک تعلقہ صدر یا جنرل سیکرٹری کو جمع کرائے تاکہ قیادت کو بھیجنے کے بعد جلد اسامیوں کا اعلان کیا جاسکے۔

چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے اعلان کردہ ہاری کارڈ پر تمام ورکنگ عہدیداروں کو بریفنگ دی گئی

ایک ایکڑ سے25ایکڑ تک اراضی رکھنے والے اپنے نام ای سی آفس سے چیک کرائیں اور جن کے نام ہیں وہ سندھ بینک سے رقم وصول کریں۔قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کسانوں کو زمینیں دیں۔چیئرمین بلاول بھٹو نے ایک بار پھر کسانوں کو کارڈ دے کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایسے کام صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے۔

انہوں نے تمام عہدیداروں کو یقین دلایا کہ ہم ڈیپلو تعلقہ میں پارٹی کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے۔میٹنگ میں تعلقہ صدر سمیر تھارانی، جنرل سکریٹری ارباب محمد بخش راھمون، انفارمیشن سکریٹری اشوک کمار چوہان، سینئر نائب صدر ڈاکٹر جان محمد بجیر، نائب صدر ہوتھی لکو بھیل، نائب صدر لکھاڈنو راھموں، ڈپٹی جنرل سکریٹری اسلم لنڈ، ڈپٹی جنرل سکریٹری ابوبکر جونیجو، ڈپٹی انفارمیشن سکریٹری راجنیش میگھواڑ، ڈپٹی انفارمیشن سکریٹری راجنیش مہاراج، راجنیش مہاراج، ڈپٹی انفارمیشن سکریٹری پرویز بجیر، رکارڈ سیکریٹری رمیش مھراج، رکارڈ سیکریٹری گھنیش میگھواڑ، فنانس سیکریٹری رام روہلو کولھی، ٹاؤن چیئرمین نواز علی جونیجو، ایم ایس ڈاکٹر تاراچند اور سینئر رہنما، کارکنان اور بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button