ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت لطیف ہال میں اہم اجلاس

ھالا (رپورٹ امجد راجپوت،نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو اقراء جنت کی صدارت میں لطیف ہال، ڈپٹی کمشنر آفس مٹیاری میں ہیومینیٹیرین پارٹنرز، این جی اوز، آئی این جی اوز اور یو این ایجنسیز کے ساتھ ایک جنرل کوآرڈینیشن اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں صحت، سوشل ویلفیئر، جنگلات اور دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران کے علاوہ انسانی بھلائی سے وابستہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع کے اندر جاری منصوبوں، سرگرمیوں اور مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ متعلقہ معاملات کو مؤثر انداز میں حل کیا جاسکے۔

مزید خبریں

Back to top button