بدین میں سرکاری ملازمین کے پیپلز پارٹی عہدے رکھنے کا انکشاف، سروس رولز کی خلاف ورزی سامنے آگئی

بدین(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)بدین ضلع کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین پیپلز پارٹی اور پارٹی کی شعبہ خواتین اور زیلی تنظیم کے عہدیدار مقرر اور ان آ فیشل ڈیوٹیوں سے مستثنی قرار محکمہ کے افسر اور پارٹی کے ذمیوار نے تصدیق کردی تفصیل بدین میں مختلف سرکاری اداروں کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کا ایک اہم عہدیدار بدین ضلع کی ایک ٹاؤن کمیٹی میں کلرک ہے اور پ پ پ شعبہ خواتین کی ضلعی عہدیدار محکمہ صحت اور تحصیل بدین کی اہم عہدیدار محکمہ تعلیم میں پرائمری کی استانی ہے اور ایک عہدیدار اسٹاف نرس ہے کھلے عام سیاسی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں مذکورہ سرکاری محکموں کے ذمیوار اہلکاروں نے اور پیپلز پارٹی کے ایک اہم ذمہ وار نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس خبر کی تصدیق کی ہے اور یہ بھی انکشاف کیا ہے کے پیپلز پارٹی کے مذکورہ سرکاری ملازمین عہدیدار ان کو ان آ فیشل ڈیوٹیوں سے مستثنی قرار دیا گیا ہے ایک افسر کے مطابق سندھ سروسز رول 1974کے سیکشن 14کے مطابق دوران نوکری کوئی بھی سرکاری ملازم سیاست یا کسی سیاسی پارٹی کا عہدیدار نہیں بن سکتا ہے



