سندھ حکومت کا نامور فنکار استاد بادل راہی کی مالی معاونت، ڈیڑھ لاکھ کا امدادی چیک گھر پہنچا دیا

بدین (نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)سندھ کے نامور لوک فنکار استاد بادل راہی کی بیماری کی خبریں میڈیا پر سامنے آنے کے بعد سندھ حکومت بھی حرکت میں آگئی۔ صوبائی وزیرِ ثقافت کی ہدایت پر 1 لاکھ 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا چیک جاری کرکے استاد بادل راہی کے گھر پہنچا دیا گیا۔

حکومتِ سندھ کی جانب سے بھیجی گئی امدادی رقم گزشتہ روز استاد بادل راہی کے اہلخانہ کو وصول کروائی گئی، جس پر بزرگ فنکار نے صوبائی حکومت اور محکمہ ثقافت کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق فنکار کی صحت کے حوالے سے رپورٹس سامنے آنے کے بعد محکمہ ثقافت نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مدد کی ہدایت کی تھی۔

استاد بادل راہی نے صوبائی وزیرِ ثقافت کے اقدام کو فن و ثقافت سے وابستہ شخصیات کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔

مزید خبریں

Back to top button