گووندا نے سیٹ پر دیر سے آنے کے الزام پر خاموشی توڑ دی

ممئی(jano.pk)بالی ووڈ کے معروف ادکار گووندا نے سیٹ پر دیر سے آنے کے الزام پر خاموشی توڑ دی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گووندا نے حال ہی میں کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو میں شرکت کی اس دوران سیٹ پر دیر سے پہنچنے کے الزام پر اظہار خیال کیا۔

61 سالہ اداکار نے کہا کہ دیر سے آنے کی وجہ سے انہیں بالی ووڈ میں بدنام کیا گیا لیکن حقیقت اس سے بہت دور تھی۔

گووندا نے کہا کہ جب وہ عروج پر تھے تو ایک دن میں پانچ شوٹ ہینڈل کرتے تھے اس لیے ہر ایک کے لیے وقت پر پہنچنا ممکن نہیں تھا۔

اداکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کون پانچ شفٹوں کا انتظار مرسکتا ہے اور پھر بھی وقت کی پابندی کرسکتا ہے، اکثر معمولی تاخیر ہوجایا کرتی تھی۔گووندا نے کہا کہ لوگوں نے یہ کہہ دیا کہ میں غیر ذمہ دار تھا لیکن میں صرف زیادہ کام کررہا تھا۔

واضح رہے کہ رجت بیدی نے حال ہی میں جوڑی نمبر ون کے دوران سیٹ کی بات کی جب سنجے دت کو کئی گھنٹوں تک گووندا کا انتظار کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ گووندا دوسری فلم کی مصروفیت کی وجہ سے حیدرآباد سے آرہے تھے سیٹ پر تھوڑی سی افرا تفری ہوئی لیکن ان کے پہنچنے کے بعد معاملہ حل ہوگیا۔

مزید خبریں

Back to top button