اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک

کراچی(jano.pk)شوبزانڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔فجر شیخ نے ڈراموں اور تھیٹر دونوں میں اداکاری کی، وہ تھیٹر کے پس منظر سے آئی اور انہوں نے مشہور ڈرامے میں کردار نبھا کر لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

فجر شیخ نے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کیا ہے اور مداحوں کے ساتھ کچھ لمحات شیئر کیے ہیں۔

اداکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں اور شادی کی تقریب میں گھر والوں کے علاوہ دوستوں نے بھی شرکت کی۔

فجر نے شادی کے موقع پر خوبصورت میرون رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ دولہے نے سیاہ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔

ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button