پنجاب حکومت نے سردیوں کی آمد کے پیش نظر تعلیمی اداروں کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا

لاہور(jano.pk) پنجاب میں تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، نیا شیڈول 31 مارچ 2026 تک نافذ العمل رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سردیوں کی آمد کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ نیا شیڈول 16 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہو گیا ہے اور یہ 31 مارچ 2026 تک مؤثر رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے تحت لڑکوں کے سنگل شفٹ اسکولز صبح 8:45 بجے تا 2:45 بجے (پیر تا جمعرات) کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کو 12:30 بجے تک کلاسز ہوں گی۔

لڑکیوں کے سنگل شفٹ اسکولز صبح 8:30 بجے تا 2:30 بجے (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کو 12:15 بجے تک کلاسز جاری رہیں گی۔

اسی طرح ڈبل شفٹ میں لڑکوں کے اسکولز میں پہلی شفٹ 8:45 بجے تا 12:45 بجے (پیر تا جمعرات) جبکہ جمعہ کو 12:30 بجے ختم ہوگی جبکہ دوسری شفٹ 1:00 بجے تا 5:00 بجے (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کو 2:00 بجے تک جاری رہے گی۔

ڈبل شفٹ لڑکیوں کے اسکولز میں صبح کی شفٹ 8:30 بجے تا 12:30 بجے (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کو 12:15 بجے تک ہوگی جبکہ دوپہر کی شفٹ 12:45 بجے تا 4:45 بجے (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کو 1:45 بجے تا 4:45 بجے تک جاری رہے گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سرمائی اوقات کار میں تبدیلی موسمی حالات کے پیش نظر کی گئی ہے تاکہ تعلیمی سرگرمیوں میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے شیڈول پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button