بائنانس کاسائبر حملے کے متاثرین کو معاوضہ دینے کیلئے بڑامالیاتی اعلان

نیویارک (جانو ڈاٹ پی کے)کرپٹو کرنسی کے تجارتی پلیٹ فارم بائنانس نے سائبر حملے سے متاثر ہونے والے صارفین کے اثاثوں کی واپسی اور نقصانات کے ازالے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بائنانس تمام صارفین کے فنڈز کی عوامی سطح پر تصدیق کے لیے پروف آف ریزروز نظام استعمال کرے گا، جس کے ذریعے اثاثوں کی موجودگی اور ان کے تحفظ سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سائبر حملے سے ہونے والے نقصانات پورے کرنے کے لیے اپنے مالی وسائل سے 6 ارب 34 کروڑ ڈالر سے زائد رقم مختص کی گئی ہے، جبکہ متاثرہ ٹوکنز کی صورت میں 5 ارب ڈالر کے اثاثے پہلے ہی موجود ہیں۔

بائنانس کے مطابق کرپٹو انڈسٹری کے شراکت داروں کے تعاون سے تقریباً 3 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کیے جا چکے ہیں۔ ان اثاثوں کی بازیابی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام جاری ہے۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ 6 ارب 34 کروڑ ڈالر سے زائد مختص کیے گئے مالی وسائل میں منجمد یا محفوظ کیے گئے اثاثے شامل نہیں ہیں، جبکہ ان اثاثوں کی بازیابی اور تصدیق کا عمل بھی جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button