پنڈی گھیب،شادی کی تقریب پرپولیس کاچھاپہ،دلہے سمیت35افراد گرفتار

پنڈی گھیب (جانو ڈاٹ پی کے) شادی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ، دلہے سمیت 35 افراد گرفتار، مقدمہ درج

پنڈی گھیب میں شادی کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر غیر اخلاقی ڈانس اور ساؤنڈ سسٹم کے استعمال پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین اور دلہے سمیت 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا، جہاں متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ اور پنجاب ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن ایکٹ کی متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق شادی کی تقریب میں قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کی گئی، جس پر پولیس نے قانونی کارروائی عمل میں لائی۔

مزید خبریں

Back to top button