ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

میاں چنو(جانو ڈاٹ پی کے)ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹڑی سے اترنے کا حادثہ پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق مال گاڑی کا ہُک ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں متاثرہ بوگیوں کے دونوں اطراف کے پہیے ٹیڑھے ہوگئے۔

حادثے کے بعد مال گاڑی متاثرہ بوگیوں کے بغیر پریم نگر روانہ ہوگئی۔ واقعے کے باعث پیش آنے والی صورتحال اور نقصان کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

مزید خبریں

Back to top button