دبئی میں گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ 67 لاکھ 20 ہزار درہم میں نیلام

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ CC44 تقریباً 67 لاکھ 20 ہزار درہم یعنی 50 کروڑ 68 لاکھ پاکستانی روپے میں نیلام ہوئی۔
دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے منعقدہ نیلامی میں مجموعی طور پر 60 خصوصی نمبر پلیٹس فروخت ہوئیں جن سے 6 کروڑ 57 لاکھ درہم یعنی تقریباً 4 ارب 95 کروڑ پاکستانی روپے حاصل ہوئے۔
نیلامی میں دوسری مہنگی ترین نمبر پلیٹ BB18 لگ بھگ 56 لاکھ درہم یعنی تقریباً 49 کروڑ 77 لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت ہوئی۔



