ماتلی میں یومِ سیاہ کی تقریب، کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی

ماتلی (رپورٹ:اے۔ایم۔گدی) مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور کشمیری عوام پر مظالم کے خلاف یومِ سیاہ کے موقع پر ماتلی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر راشد چنا اور مختیارکار مصعب علی جونیجو کی قیادت میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔ بعد ازاں بھارتی قبضے اور مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی، جس میں میونسپل کمیٹی کے افسران و ملازمین سمیت شہریوں نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button