پاک فوج،ضلعی انتظامیہ اورحساس اداروں کے تعاون سے چینی شہریوں کو سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں،ڈی پی او ننکانہ

ننکانہ صاحب ( رضوان سلطان نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) حساس اداروں کے تعاون سے چینیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارسلان زاہد نے آصل پار میں HDVC ٹرانسمیشن لائن چینی پروجیکٹ کے دورہ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج ، ضلعی انتظامیہ اور حساس اداروں کے تعاون سے چائنیز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں سیکیورٹی کو مزید بہتر اور موثر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے

جبکہ دوسری طرف دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد ضلع ننکانہ صاحب کی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے مارکیز کے اندر چھوٹے ڈرون محدود پیمانے پر استعمال کئے جا سکتے ہیں انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستشنی ہیں

خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

مزید خبریں

Back to top button