سہ ملکی سیریز میں مسلسل شکستوں کے بعد انگلینڈ ٹیم گولف کھیلنے پہنچ گئی

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) سہ ملکی ون ڈے سیریز میں مسلسل تین شکستوں کا سامنا کرنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ارکان نے کرکٹ ٹریننگ کے بجائے مقامی کلب میں گولف کھیل کر دن گزارا۔

انگلینڈ اسکواڈ نے گزشتہ روز کرکٹ پریکٹس نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے گولف کھیل کر وقت گزارا اور خود کو تازہ دم کیا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو جمعرات کو سری لنکا کے خلاف میدان میں اترنا ہے۔ مہمان ٹیم سہ ملکی ون ڈے سیریز میں اب تک اپنے تینوں میچز ہار چکی ہے، جبکہ سری لنکا کے خلاف مقابلہ اسے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

دوسری جانب سہ ملکی سیریز میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے، جبکہ سری لنکن ٹیم کو فیصلہ کن معرکے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button