کسی بھی صورت امریکی جنگی جہاز وں کو خلیج میں داخل ہونے نہیں دیں گے،ایران

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللہی نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی افواج نے امریکی بحریہ کو غیر مؤثر بنا دیا ہے جس کے باعث وہ خلیج کے ارد گرد کے پانیوں یا ایران کی علاقائی حدود کے قریب آنےکے قابل نہیں رہی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوؤں پر ردعمل دیتے ہوئے علی عبداللہی نے سوال اٹھایا کہ اگر آپ نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے، تو پھر ان خام خیالی پر مبنی دعوؤں کو دہرانےکا کیا مطلب ہے؟
انہوں نے کہا کہ ایران کی حکمت عملی امریکا اور اسرائیل کو ان ہی کی پیدا کردہ دلدل میں پھنسانا ہے۔



