پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب خیبرپختونخوا میں کرانے کی خواہش، گورنر فیصل کریم کنڈی کی چیئرمین پی سی بی سے درخواست

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے خواہش ظاہر کی ہے کہ رواں سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب خیبرپختونخوا میں منعقد کرنے کا موقع دیا جائے۔

گورنر ہاؤس پشاور میں زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل انتہا پسندی کی سوچ کی روک تھام اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلبہ بھی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے انہیں مناسب مواقع اور سرپرستی فراہم کرنا ضروری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button