اسحاق ڈار سمیت وزرائے خارجہ کی ترک صدر اردوان سے ملاقات، پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

انقرہ(ویب ڈیسک) آر فور اور آر فور پلس اجلاسوں کے بعد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے ترک صدر کو نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے اجلاسوں کی میزبانی اور مہمان نوازی پر صدر اردوان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ دوستی، مضبوط باہمی تعلقات اور اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزرائے خارجہ کا خیرمقدم کیا اور آر فور اور آر فور پلس ای فور فارمیٹس کے تحت ہونے والی بات چیت کو سراہا۔

ملاقات میں علاقائی و عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال کے ساتھ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button