ایکسپو سینٹر میں لام فیشن ویک کا آغاز

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)ایکسپو سینٹر میں لام فیشن ویک کا آغاز، ریڈ کارپٹ پر حسیناؤں کے جلوے، دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش
ایکسپو سینٹر میں چار روزہ لام فیشن ویک کا آغاز ہوگیا، جہاں ریڈ کارپٹ پر ماڈلز اور فیشن سے وابستہ شخصیات کی آمد نے تقریب کو رونق بخش دی۔فیشن ویک کے دوران نامور فیشن ڈیزائنرز اپنے منفرد اور دیدہ زیب ملبوسات پیش کریں گے، جبکہ نوجوان ڈیزائنرز کو بھی اپنی تخلیقی صلاحیتیں دکھانے اور فیشن انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے کا موقع ملے گا۔چار روزہ ایونٹ میں نت نئے ڈیزائنز، جدید فیشن ٹرینڈز اور ملبوسات کی دلکش نمائش شائقین کی توجہ کا مرکز ہوگی۔



