اوتھل زیرو پوائنٹ پر خوفناک حادثہ، وین اور بس میں تصادم سے12افرادجاں بحق،متعددزخمی

لسبیلہ (جانو ڈاٹ پی کے)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر مسافر بس اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مسافر کوچ گوادر سے کراچی جبکہ وین کراچی سے لسبیلہ کی جانب جا رہی تھی کہ اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پیدا ہوگئی۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حادثے کی مزید تفصیلات اور جاں بحق و زخمی افراد کی شناخت سے متعلق معلومات تاحال سامنے نہیں آئیں۔



