ہالی وڈفلم ’’کلی فیس‘‘کوپنجاب فلم سنسربورڈکی منظوری مل گئی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے) ہالی وڈ فلم ’’کلی فیس‘‘ کی پاکستان میں ریلیز کی راہ ہموار، 23 اکتوبر سے سینماؤں کی زینت بنے گی۔ہالی وڈ کی فلم ’’کلی فیس‘‘ (Clayface) کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے نمائش کے لیے منظور کر لیا ہے۔ فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے کے حقوق ایچ کے سی ڈسٹری بیوٹر کمپنی کے پاس ہیں۔فلم 23 اکتوبر کو پاکستانی سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی، جبکہ شائقین کی سہولت کے لیے اسے اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔



