روس پر یوکرینی ڈرونز کی یلغار،ماسکو کی جانب630ڈرونز کی پرواز،متعددافرادزخمی

میئر کے مطابق ماسکو کے قریب پہنچنے والے 163 ڈرونز کو بھی مار گرایا گیا۔ حملوں کے دوران دارالحکومت کے جنوب مغربی علاقے میں واقع وورونووو کے قریب دو افراد زخمی ہوئے۔
روسی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ رواں سال ماسکو کو نشانہ بنانے والے بڑے ڈرون حملوں میں سے ایک ہے۔ سرگئی سوبیانین کا کہنا ہے کہ ماسکو پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ 19 ستمبر کی رات ہوا تھا، جب روسی فضائی دفاع نے 1600 سے زائد ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا، جن میں سے 450 ماسکو کی جانب بڑھ رہے تھے۔
دوسری جانب روس کے لیپتسک ریجن میں بھی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا جبکہ متعدد رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ ریجن کے گورنر ایگور آرتامونوف کے مطابق متاثرہ عمارتوں میں انفرادی مکانات اور کثیر المنزلہ رہائشی عمارتیں شامل ہیں۔گورنر کے مطابق 2001 میں پیدا ہونے والے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔



