پی ٹی آئی کا 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

پشاور (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ 10 روز کے اندر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے لیے مولانا فضل الرحمان سمیت اہم سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب پارٹی قیادت کے درمیان اختلافات کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آگئی ہے، جس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو سلمان اکرم راجہ کی حکمتِ عملی پر تنقید کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقرر کردہ قائدِ حزبِ اختلاف ہیں اور پارٹی کا لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ برقرار ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ اور اسپیکر کو لاپتا کیا گیا، جبکہ ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کو بھی اٹھایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی ناکامی کے حوالے سے غلط بیانیہ بنایا گیا اور مذاکرات کو جان بوجھ کر ناکام بنایا گیا۔

سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے لیے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اہم سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button