ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں مخالف نعرے، احتجاج کرنے والوں کو باہر نکال دیا گیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلیوں میں مخالفانہ نعروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جنوبی کیرولائنا میں بھی ریلی اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی جب شرکا نے ٹرمپ کے خلاف نعرے لگانا شروع کر دیے۔

اطلاعات کے مطابق ریلی کے دوران احتجاج کرنے والے افراد نے صدر ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی، جس پر سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے اور مخالف نعرے لگانے والے افراد کو ریلی سے باہر نکال دیا۔

صدر ٹرمپ نے احتجاجی مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انتخابی ریلیوں میں بدنظمی دانستہ منصوبہ بندی کے تحت پیدا کی جا رہی ہے اور احتجاج کرنے والوں کو اس مقصد کے لیے پیسے دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مظاہرین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں بار بار احتجاج اور سکیورٹی اہلکاروں کی مداخلت کے باعث انتخابی مہم کے دوران سیاسی کشیدگی نمایاں رہی۔

مزید خبریں

Back to top button