شبانہ اعظمی کا مذہب سے تعلق اور عبادت سے متعلق مؤقف سامنے آگیا

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)متنازع بیانات سے مشہور نغمہ نگار جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ میں مسلمان ہوں لیکن نماز نہیں پڑھتی۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران مذہب کے ساتھ اپنے تعلق پر روشنی ڈالی۔
شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ وہ مسلمان ہیں اور ثقافتی طور پر عید، کھانے اور اردو زبان سے محبت کرتی ہیں، لیکن وہ باقاعدگی سے نماز ادا نہیں کرتیں اور نہ ہی ان کا مذہب سے کوئی گہرا عملی جڑاؤ رہا ہے۔
شوہر اور مشہور مصنف جاوید اختر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جاوید خدا اور مذہب کے قائل نہیں۔
شبانہ اعظمی نے زور دیا کہ اگر کوئی عبادت کر کے سکون محسوس کرتا ہے تو اس سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔



