دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے دوسری بیٹی کا نام بتا دیا، پہلی بار تصویر بھی شیئر کردی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی دوسری بیٹی کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا، جبکہ ننھی پری کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی دوسری بیٹی کو اب تک میڈیا کی نظروں سے دور رکھا ہوا تھا، تاہم مذہبی تہوار کے موقع پر دونوں نے انسٹاگرام پر اپنی فیملی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹی کا نام بھی ظاہر کردیا۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں خاندان کے تمام افراد سنہری رنگ کے لباس میں ملبوس دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ دیپیکا نے اپنی نومولود بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔ جوڑے نے اپنی دوسری بیٹی کا نام دیوی پڈوکون سنگھ رکھا ہے۔

تصویر سامنے آنے کے بعد بالی ووڈ کی نامور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد دینے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بڑی بیٹی کا نام دعا پڈوکون سنگھ ہے۔ دونوں اداکاروں نے 2018 میں شادی کی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button