نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے سندھ یونائیٹڈ ارٹی کے صدر سید زین شاہ کو 22 اکتوبر کو طلب کر لیا

حیدراباد ( رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ پی کے) سندھ یونائیٹڈ ارٹی کے صدر سید زین شاہ کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے 22 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کراچی (NCCIA)،نے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین العابدین زین شاہ کو آن لائن ہتکِ عزت سے متعلق ایک انکوائری کے سلسلے میں طلب کیا ہے
سید زین شاہ کو جاری کردہ نوٹس میں انہیں کہا گیا ہے 22 اکتوبر کو شام 4 بجے شکایت سے متعلق ریکارڈ کے ساتھ پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں بتایا گیا ہے سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سید زین شاہ سائبر کرائم ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے ان کے وکلا مقررہ وقت پر ایجنسی میں پیش ہوں گے



