حیدرآباد کسٹمز کی کارروائیاں، پیٹرول اور ڈیزل سے لدے تین ٹینکرز تحویل میں لے لیے

حیدرآباد(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)حیدرآباد کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کی اینٹی اسمگلنگ یونٹس نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ٹریکنگ ایپلی کیشن کی مدد سے تین مختلف کارروائیوں میں پیٹرولیم مصنوعات سے لدے تین ٹینکرز کو تحویل میں لے لیا حکام کے مطابق تحویل میں لئے گئے ٹینکرز میں مجموعی طور پر تقریبا 20,000 لیٹر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل موجود تھا ابتدائی جانچ میں ٹریکنگ ریکارڈ اوگرا پورٹل پر عدم دستیاب، ترسیل میں غیر معمولی تاخیر، سیلز کا ٹوٹا ہوا ہونا اور ترسیلی دستاویزات میں درج وصول کنندگان اور اصل مقامِ ترسیل میں تضاد پایا گیا کسٹمز حکام نے کیسز کی مجموعی مالیت چار کروڑ روپے بتائی ہے، تحویل میں لئے گئے ٹینکرز اور ترسیلات مزید تصدیق اور قانونی کارروائی سے مشروط ہیں محکمہ کسٹمز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام، جائز سپلائی چین کے تحفظ اور قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ڈیجیٹل نگرانی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا

مزید خبریں

Back to top button