اکاش انصاری قتل کیس،شاہ لطیف کی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست مسترد

بدین ( رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/پی کے)ممتاز شاعراکاش انصاری قتل کیس میں ان کے پھانسی کی سزا کے منتظر لے پالک بیٹے شاہ لطیف کی جلد اپیل کی سماعت کی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد کر دی قاسم اباد میں اکاش انصاری کے قتل کے مقدمے میں نامزدان کے لے پالک بیٹے شاہ لطیف کو فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج حیدراباد و ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ نے پھانسی کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل زیر سماعت ہے شاہ لطیف کے وکیل نے اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کی تھی جس کی جسٹس عمر سیال اور جسٹس ھمایوں خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اج سماعت کی اور درخواست مسترد کر دی اور قرار دیا کہ اور بھی بہت سی اپیلیں فیصلہ طلب ہیں اس درخواست کی باری انے پر سماعت کی جائے گی۔



