محمود اچکزئی مائنس نہیں ہو رہے،عمران خان کو ان پر مکمل اعتماد ہے،بیرسٹرگوہر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی مائنس نہیں ہو رہے، عمران خان کا اُن پر مکمل اعتماد ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں کہ ہم اپوزیشن لیڈر کو مانتے ہیں یا نہیں، بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ مانتے ہیں اور اس پر آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس لیڈر ہیں، پارٹی ان کی رہنمائی میں آگے بڑھے، اچکزئی کوئی مائنس نہیں ہو رہے، عمران خان کا ان پر مکمل اعتماد ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کے صوابدید تھی اور انہوں نے فیصلہ کیا، کسی بھی اپوزیشن لیڈر کی کوئی تضحیک نہیں ہوئی ہے، بانی چیئرمین مائنس نہیں ہوسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، یہ پارٹی کے اندرونی معاملات ہیں، ہمارے ممبر اسمبلی عادل بازئی اور چوہدری امتیاز کو گرفتار کیا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی سے اسپیکر سے 10 گرفتار پارلیمنٹرینز کے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے بات کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات ہونے ہوتے تو ابھی تک ہوچکے ہوتے، علیمہ خان غیرسیاسی ہیں، انہیں کیوں نظر بند کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button