احسن اقبال کا قومی اسمبلی میں پارلیمنٹ کی لابیز کو نو اسموکنگ ایریا قرار دینے کا مطالبہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں پارلیمنٹ کی لابیز کو نو اسموکنگ ایریا قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عمارت میں بھی کھلے عام سگریٹ نوشی کی جاتی ہے، جس سے دیگر ارکان بھی متاثر ہوتے ہیں۔
نعیمہ کشور نے کہا کہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے خواتین کو نماز کی ادائیگی میں مشکلات ہوتی ہیں، سانس لینا دشوار ہوتا ہے۔
اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی پہلے ہی عائد ہے، پارلیمنٹ میں سگریٹ نوشی کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے، یقینی بنایا جائے کہ آئندہ مختص جگہ کے سوا سگریٹ نوشی نہ کی جائے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار ارکان اسمبلی داوڑ کنڈی، ثناء اللّٰہ مستی خیل سمیت دیگر ارکان کوپروڈکشن آرڈر پر آج بھی پارلیمنٹ ہاؤس لایا گیا۔



