کراچی میں ریلوے پولیس اور سٹی وارڈنز کے تنازع پر وزیر ریلوے کا میئر مرتضیٰ وہاب سے رابطہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں ریلوے پولیس اور سٹی وارڈن کے درمیان تنازع کے بعد وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میئر کراچی مرتضی وہاب سے رابطہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق کراچی میں ریلوے پولیس اور سٹی وارڈنز کے درمیان ناتھا خان پل سے گلستان جوہر زیر تعمیر لنک روڈ کی تعمیر کے تنازع پر ریلوے پولیس کی جانب سے سڑک کی تعمیر رکوانے پر اختلافات سامنے آگئے۔

سٹی وارڈن کی جانب سے ریلوے پولیس اور ریلوے پولیس کی جانب سے جوابی ایف آئی آر، نامعلوم افراد کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے، سٹی ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم افراد کی جانب سے کچرا پھینکے جانے کے بعد دونوں اداروں میں کشیدگی بڑھ گئی۔

اس کو ختم کروانے کیلیے وزیر ریلوے نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے رابطہ کیا اور دونوں کے درمیان مثبت گفتگو جبکہ مذاکرات ہوئے۔

ذرائع کے مطابق میئر کراچی نے لنک روڈ منصوبے میں رکاوٹ کا معاملہ اعلیٰ حکام کے سامنے اٹھا دیا جس کے بعد سڑک پر آمد و رفت میں شہریوں کو سہولت ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اور مئیرکراچی کے درمیان گفتگو مثبت انداز میں ہوئی جبکہ دونوں نے کشیدگی ختم کرکے معاملات کو بہتر بنانے کی مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button