تھرپارکر:مٹھی میں پ ٹ الف کی احتجاجی ریلی، اساتذہ کے مطالبات منظور کرنے کا مطالبہ

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی) آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (پ ٹ الف) ضلع تھرپارکر کی جانب سے مرکزی صدر حاجی شفیع محمد سٺیو کی کال پر اساتذہ کے جائز مطالبات کی منظوری کے لیے آج احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت پ ٹ الف ضلع تھرپارکر کے صدر سائیں بادل دل نے کی۔ ریلی بلاول پارک مٹھی سے شروع ہوئی، جو پریس کلب مٹھی سے ہوتی ہوئی کشمیر چوک مٹھی پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں ضلع تھرپارکر کے تقریباً 25 سے 30 اساتذہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر مظاہرین نے سروس اسٹرکچر کی فراہمی، ابتدائی تقرری سے مستقلی (کنفرمیشن) toاور دیگر جائز مطالبات منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔ اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور جائز مطالبات تسلیم کرکے انہیں درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button