علی امین گنڈاپور کے آڈیو لیک کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور ایڈووکیٹ اور مقدمے میں نامزد شریک ملزم فاروق عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران وکیل راجہ ظہور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل گرفتار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈاپور کو آج عدالت میں پیش ہونا تھا، تاہم گرفتاری کے باعث ان کی عدم دستیابی کی صورت میں دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

علی امین گنڈاپور کی عدم دستیابی کے باعث گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے، جس پر عدالت نے مزید سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں آڈیو لیک سے متعلق مقدمہ درج ہے۔

مزید خبریں

Back to top button