بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، مزید 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مزید 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دالبندین میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسافروں کو ہراساں کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد شاہراہ پر تجارتی گاڑیوں اور مسافر بسوں کو نذر آتش کرکے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button