انگلینڈ کرکٹ ٹیم سہ ملکی ون ڈے سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی، افتتاحی میچ18اکتوبر کو ہوگا

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے)انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔ سیریز کے مقابلے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

سہ ملکی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا، جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو اسی میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔

سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل سری لنکا کا ون ڈے اسکواڈ بھی سیریز میں شرکت کے لیے دو روز پہلے اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک اور سری لنکا کے کپتان کوسل مینڈس 17 اکتوبر کو ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔ اس موقع پر تینوں کپتان سیریز سے قبل پریس کانفرنسز بھی کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button