میر بابر خان لنڈ کی بھورا رام توگا اور صحافی رمیش کمار سے والدہ اور دو سالہ بیٹے کے انتقال پرتعزیت

ڈہرکی (رپورٹ: وجے کمار چاولہ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گھوٹکی کے صدر اور ڈسٹرکٹ کونسل گھوٹکی کے وائس چیئرمین میر بابر خان لنڈ نے ڈہرکی کے سماجی رہنما بھورا رام توگا اور صحافی رمیش کمار بی ایم جی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی والدہ اور دو سالہ معصوم بیٹے رتیس کمار کے انتقال پر تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر میر بابر خان لنڈ نے کہا کہ سماجی رہنما بھورا رام توگا اور صحافی رمیش کمار بی ایم جی کی والدہ اور معصوم بیٹے رتیس کمار کے انتقال کی افسوسناک خبر سن کر انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو ابدی سکون عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر و ہمت عطا کرے۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ ڈہرکی کے صدر میاں عبدالرشید قادری، جام جمشید خان مہر، فہد خان مہر، محمد شریف چنو، مطلوب ملک، ندیم حسنین ڈایو، استاد مکھی سنتوش کمار، بھگوان داس منگلا نی سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور برادری کے رہنما بھی موجود تھے۔



