پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا

لندن(جانوڈاٹ پی کے)پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں منعقد ہونے والے کیمبرین پٹرول 2026 مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا۔
مشق کیمبرین پٹرول ویلز برطانیہ میں 2 سے 13 اکتوبر تک منعقد ہوئی۔ اس سال 36 ملکوں کی 140 ٹیموں نے مشق میں حصہ لیا۔
رواں سال پاکستان کی نمائندگی 59 پنجاب رجمنٹ نےکی، جس میں ایک افسر اور 7 سپاہی شامل تھے، جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمشنرکی جانب سےکیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔
خیال رہےکہ اسے دنیا کے مشکل ترین بین الاقوامی فوجی پٹرولنگ کے مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان مسلسل پانچ سال سے اس مقابلے میں تمغے حاصل کر رہا ہے۔ پاک فوج کی ٹیموں نے 2022 اور 2023 میں سلور میڈل جیتے تھے، جب کہ 2024 اور 2025 میں گولڈ میڈل حاصل کیے تھے۔ اس سے قبل پاک فوج کی ٹیم 2010 اور 2015، 2016، 2017 اور 2018 میں بھی گولڈ میڈل جیت چکی ہے۔



