میٹا کا فیس بک کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

لندن(جانوڈاٹ پی کے)فیس بک نے فیڈز میں نظر آنے والے مواد کا تعین کرنے والے الگورتھم کے حوالے سے زیادہ کنٹرول فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میٹا کی جانب سے اس مقصد کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا فیچر یور الگورتھم متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ فیچر پہلے انسٹا گرام میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب یہ فیس بک صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔

اس نئے فیچر سے صارفین اس مواد کا تعین کرسکیں گے جو ان کی فیڈ اور ریلز میں نظر آئے گا۔

صارفین کو اپنی ترجیحات کی وضاحت اپنے الفاظ میں کرنا ہوگی، یعنی انہیں آٹومیٹڈ ریکومینڈیشنز پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔

میٹا کے مطابق اس فیچر کو مواد سے متعلق سجیشنز کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

صارفین اپنی ترجیحات کو بدل سکتے ہیں اور الگورتھمز کے ساتھ رئیل ٹائم میں تبدیلیاں لاسکتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے فیس بک کے تھری ڈاٹ مینیو کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کے لیے مواد سے متعلق ترجیحات کو ترتیب دینا آسان ہوسکے۔

اس مینیو کو اوپن کرنے پر صارفین کو یور الگورتھم تک رسائی حاصل ہوگی یا وہ انٹرسٹڈ اور ناٹ انٹرسٹڈ آپشنز کا انتخاب کرسکیں گے۔

میٹا نے بتایا کہ پلیٹ فارم کی جانب سے فالو اپ سوالات پوچھے جاسکتے ہیں تاکہ وہ صارف کی سوچ کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکے۔

مزید خبریں

Back to top button