لبوشین کانایاب کارنامہ،دونوں اننگز میں37رنزاور58،58گیندیں

ڈربن (جانو ڈاٹ پی کے) آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نایاب ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وہ میچ کی دونوں اننگز میں یکساں رنز بنانے اور اتنی ہی گیندیں کھیلنے والے دوسرے بیٹر بن گئے۔تفصیلات کے مطابق مارنس لبوشین نے دونوں اننگز میں 58، 58 گیندوں کا سامنا کیا اور ہر اننگز میں 37، 37 رنز اسکور کیے۔ اس غیر معمولی مماثلت نے ان کی کارکردگی کو ٹیسٹ کرکٹ کے دلچسپ ریکارڈز میں شامل کردیا۔دستیاب ریکارڈ کے مطابق اس سے قبل بھارتی وکٹ کیپر بیٹر سید کرمانی نے 1977-78 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 62، 62 گیندیں کھیل کر 29، 29 رنز بنائے تھے۔یوں مارنس لبوشین نے کئی دہائیوں بعد اس منفرد ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

مزید خبریں

Back to top button