پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 82 رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کافیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے۔

معاذ صداقت نے51 گیندوں پر 96 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور7 چھکے شامل تھے۔کپتان صاحبزادہ فرحان نے 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے44 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ  فخر زمان نے 22 اور حسن نواز نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا، تھیکشانا اور داسن شناکا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

216 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اووز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بناسکی۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا نے 32، چمندو وکرما سنگھے نے 29 ،کمیندو مینڈس نے 23 اور سنتھ جے سوریا نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عمران رندھاوا نے 3 اور سلمان مرزا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button