سعودی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد امریکا کا حوثیوں اور ایران کے خلاف کارروائی کا عندیہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حالیہ حملے کے بعد حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی حمایت اور ایران پر دوبارہ حملوں کے امکان کا عندیہ دے دیا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر ہونے والے تازہ حملے کے بارے میں ابھی معلوم ہوا ہے اور امریکا اس معاملے پر فیصلہ کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صورتحال کا جائزہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اس واقعے پر غور کرے گا۔ ان کے بیان سے اشارہ ملتا ہے کہ واشنگٹن سعودی عرب کی حمایت میں حوثیوں کے خلاف کارروائی میں تعاون اور ایران کے خلاف فوجی اقدامات کے امکان پر بھی غور کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔ تاہم سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر حالیہ حملے کے بعد ان کے تازہ بیان نے خطے میں ممکنہ امریکی ردعمل کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button