پی ایس او کا تیل فراہمی کیلئےعمان کی او کیو ٹریڈنگ کے سے معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کی انرجی سیکیورٹی اور آئل سپلائی کے حوالے سے خوشخبری آ گئی ہے، پی ایس او کا تیل فراہمی کیلئے عمان کی او کیو ٹریڈنگ کے سے معاہدہ طے پا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق معاہدے کےتحت پی ایس او اور عمان کی آئل کمپنی حکومتی گارنٹی میں تیل کے سودے کریں گے

پی ایس او نے جمعہ کو سٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں اس اہم پیشرفت سے آگاہ  کر دیا، وفاقی کابینہ اورپی ایس او کے بورڈ کی منظوری کے بعد دونوں اداروں نے معاہدے پر باقاعدہ دستخط کردئیے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطی کی صورتحال میں عمان کی آئل کمپنی سے معاہدہ ” اہم ” ہے ، پی ایس او اور عمانی کمپنی میں تیل کی اضافی کھیپ فراہم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی ہے،اس ڈیل سے پاکستان کو عالمی منڈی سے کم پریمیم پر تیل کی فراہمی کا بھی امکان ہے،اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی بھی اس معاہدے کی منظوری دے چکی ہے،

مزید خبریں

Back to top button