حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر ہے، اسے عبور نہیں کیا جا سکتا،امام حرم شیخ السدیس

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)امام حرم شیخ السدیس نے مکہ مکرمہ میں خطبہ جمعہ میں کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر ہے، اسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔

امام مسجد الحرام نے حوثی ملیشیا کے مکہ، مدینہ اور شہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔ امام حرم شیخ السدیس نے مزید کہا کہ حرمین شریفین پر حملے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے جعلی ویڈیوز اور آوازیں بنا کر پھیلانا جھوٹ اور حرام عمل ہے۔

امام حرم شیخ السدیس نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اللہ کی نعمت ہے، اسے اطاعت الہٰی اور خوشنودی کے لیے استعمال کیا جائے۔

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے امام شیخ خالد المعینا نے خطبہ جمعہ میں کہا حرمین شریفین سےعداوت رکھنے والوں کی دشمنی انہیں گمراہی اور رسوائی تک لے جاتی ہے۔

امام شیخ خالد المعینا نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ اللہ تعالیٰ کا محترم گھر اور اس کے نزدیک محبوب ترین سرزمین ہے۔

مزید خبریں

Back to top button