ایران کا یورینیم افزودگی ترک کرنے سے انکار، افزودہ یورینیم کسی دوسرے ملک کے حوالے نہ کرنے کا اعلان

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے واضح کیا ہے کہ ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا اور نہ ہی اپنا افزودہ یورینیم کسی دوسرے ملک کے حوالے کرے گا۔

محمد اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات کے حوالے سے امریکا کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں، تاہم ایران اپنے جوہری پروگرام سے متعلق مؤقف پر قائم ہے۔

ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یورینیم افزودگی جوہری عمل کا لازمی حصہ ہے اور ایران اس عمل کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے افزودہ یورینیم کو کسی دوسرے ملک کے حوالے نہیں کرے گا۔

محمد اسلامی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے اہم حصے، یورینیم افزودگی، پر سمجھوتے کے لیے تیار نہیں۔ اس مؤقف کے باعث ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات میں یہ معاملہ بدستور اہمیت کا حامل رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button