پٹرول 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل 78 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 96 پیسےمقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 72 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 9 اکتوبر کے لیے ہوں گی۔

مزید خبریں

Back to top button